• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 ماہ سے خلاء میں پھنسے خلاء بازوں کی واپسی کی تاریخ سامنے آ گئی

—تصویر بشکریہ ناسا
—تصویر بشکریہ ناسا

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں سوار گزشتہ برس جون سے خلاء میں پھنسے ہوئے خلاء بازوں کی آئندہ ماہ 19 مارچ کو واپسی کی توقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا کی خلاء باز 58 سالہ سنیتا ولیمز اور 62 سالہ بوچ ولمور ابتدائی طور پر 8 روز کے لیے خلاء میں گئے تھے، تاہم اسٹار لائنر کی خرابی کے سبب گزشتہ 8 ماہ سے خلاء میں پھنسے ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوئنگ اسٹار لائنز خلائی جہاز کی واپسی کے شیڈول میں تاخیر کی وجہ سے خلاء بازوں کا یہ سفر طے شدہ شیڈول سے بڑھ گیا۔

بعد ازاں ان کی واپسی 2025ء کے فروری تک ہونی تھی تاہم اب ان خلاء بازوں کی آئندہ ماہ واپسی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ ماہ ایک نیا خلائی جہاز 12 مارچ کو لانچ ہو گا جو انہیں 19 مارچ کو زمین پر واپس لے آئے گا۔

واضح رہے کہ اس اضافی وقت کو دونوں خلاء باز اہم تحقیق میں حصہ لینے اور منفرد خلائی تجربات و دریافت کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید