• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم،124گھر بنیں گے، سیکرٹری ہاؤسنگ

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ لیہ میں وزیر اعظم پاکستان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ سیکم کے تحت 124گھر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گھر 5مرلہ پرمشتمل ہونگے لوگوں کو آسان شرائط پر گھر فراہم کیئے جائیں گے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ صاف پانی کی سکیموں کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اُنھوں نے ان خیا لات کا اظہار لیہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹس اور دیگر سکیموں کا جائز ہ لینے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فاٹا رانا جاوید اور دیگر متعلقہ آفسران بھی موجود تھے۔ لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔ گھر بنانا آسان کام نہیں۔ یہ لمبا طریقہ کار ہے۔ لیکن اب گھر ملنا جلد شروع ہوجائیں گے۔ یہ غریب لوگوں کے لیئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ یہاں سائیٹ کو فائنل کر لیا گیا ہے۔ 50ایکٹر مزید جگہ حاصل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ پرائیویٹ ڈویویلپر20فیصد ایریا عوام کے لیئے مختص کریں گے۔
تازہ ترین