• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے باعث ٹام کروز کی فلموں کی ریلیز مزید تاخیر کا شکار

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہولی وڈ اداکار ٹام کروز کی فلمیں’’ ʼٹاپ گن: میورک‘‘ اور’’ ʼمشن: امپوسیبل7ʼ ‘‘کی ریلیز مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویاکوم سی بی ایس انکارپوریشن اسٹوڈیو کے ترجمان کے مطابق پیراماؤنٹ پکچرز نے ٹام کروز کی فلم ʼٹاپ گن:میورک کی ریلیز مئی2022اور ʼمشن: امپوسیبل 7ʼ کی ریلیز ستمبر2022تک ملتوی کردی۔ٹاپ گن کا سیکوئل عالمی وبا کی وجہ سے متعدد مرتبہ تاخیر کا شکار ہوچکا ہے اور اسے رواں برس 19 نومبر کو ریلیز کیا جانا تھا۔تاہم اب ٹاپ گن 27 مئی 2022 کو ریلیز ہوگی جبکہ اس دن مشن امپوسیبل 7 کو ریلیز کیا جانا تھا جو اب 30 ستمبر 2022 تک مؤخر کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ فلم اسٹوڈیوز نے کورونا کی وجہ بار بار اپنے شیڈول میں ردوبدل کیا ہے اور اب ڈیلٹا ویرئنٹ نے سینما میں عوام کی واپسی کی امید میں خلل ڈال دیا ہے۔تھیٹر چینز بشمول اے ایم سی انٹرٹینمنٹ، سائن ورلڈ اور سائن مارک ہولڈنگز سینما میں عوام کی واپسی کے لیے ٹاپ گن کی ریلیز کے منتظر ہیں۔تھیٹر آپریٹرز کو اُمید ہے کہ دیگر بڑے بجٹ کی فلمیں ان کے 2021 کے شیڈول کو برقرار رکھیں گی۔جیمز بانڈ کی فلم ʼنو ٹائم ٹو ڈائی 8اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی اور اسٹوڈیو ایم جی ایم نے اصرار کیا ہے کہ یہ تاریخ برقرار رکھی جائے۔’سونیز وینوم: لیٹ دیئر بی کارنیج‘رواں برس اکتوبر مارولز کی فلم ایٹرنلز، نومبر اور اسپائیڈر مین: نو وے ٹو ہوم دسمبر میں ریلیز ہوں گی۔

تازہ ترین