اسلام آباد(اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کی عدالت عظمی میں بطور جج تقرری سے متعلق اپنی رضامندی کے بارے میں جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 9 ستمبر 2021 ء کو طلب کر لیا گیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے معاملہ پر غورکیا جائیگا۔ واضح رہے کہ جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج ہوں گی۔