پاکستان مسلم لیگ ن دور کے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کے خلاف رینجرز، ایف سی اور پولیس کو کارروائی کا حکم دے دیا تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ان کی مرضی کے خلاف دھرنے والوں کو ریڈ زون آنے کی اجازت دی، جس پر انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے افغان طالبان رہنما ملا غنی برادر کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ملا غنی برادر کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی مخالفت کی تھی۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس حوالے سے نواز شریف نے کیا کیا، اس کا جواب وہ خود دیں گے۔