• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے باہر بیروزگار شخص کی بیٹیوں کے ہمراہ خود سوزی کی کوشش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، صباح نیوز) سیکڈ ایمپلائز ایکٹ 2010ء کو کالعدم قرار دینے پر وحید مستوی نامی شخص نے جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر دو بیٹیوں کے ہمراہ خودسوزی کی کوشش کی،جسے پولیس نے قابو کر کے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا،اس شخص نے تیل چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی،وحید مستوی نامی یہ شخص نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ملازم تھا،جسے محکمے نے نوکری سے نکال دیا،نوکری جانے پر اس نےخود کو آگ لگانے کی کوشش کی، وحید سے ماچس, پیٹرول کی بوتل اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لیا گیا ،وحید مستوی کو اس کی دو کمسن بچیوں نورالحیات اور ایمان بلوچ سمیت تھانہ سیکرٹریٹ شفقت کر دیا گیا ، پولیس جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اسے سپریم کورٹ کے سامنے خود سوزی کا مشورہ کس نے دیا ہے؟ دوسری طرف وحید نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بیس سال سے محکمہ میں ڈرائیور تھا اب نوکری سے نکال دیا گیا ہے،گھر میں فاقے ہیں،خودسوزی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔وحید مستوئی کا تعلق سندھ کے شہر نوشہرو فیروز سے ہے۔

تازہ ترین