راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)6 ستمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانا ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ پاکستان کے دشمن عالمی ایجنڈے کے تحت پاکستان کے اندر منکرین ختم نبوت کو تحفظ فراہم کرنے اور ختم نبوت کے قوانین میں ترمیم کے لئے جو سازشیں کر رہے ہیں ان کو بے نقاب کرنا ہر مسلمان کے لئے لازمی ہے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت اہل سنت راولپنڈی اسلام آباد اور اشاعت توحید وسنہ کے صوبائی امیر مولانا اشرف علی نے دارالعلوم تعلیم القرآن میں خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مولانا اشرف علی نے کہا کہ فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لیے 1974میں جو کامیاب جدوجہد کی گئی تھی اس کی یادوں کو تازہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔