• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لاپتہ شہری کی بازیابی درخواست پر سندھ حکومت، آئی جی اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے شارعِ فیصل سے لاپتہ ہونے والے شہری جاوید کی بازیابی کی درخواست پر سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

کراچی سے لاپتہ ہونے والے 2 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے شہری جاوید کی بازیابی سے متعلق حکومت سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے  22 مئی کو پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دورانِ سماعت سچل سے لاپتہ ہونے والے شہری سردار آصف کے وکیل نے درخواست واپس لے لی۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا لاپتہ شہری واپس آگیا ہے؟

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بازیابی کی درخواست کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے۔

جس کے بعد عدالت نے درخواست واپس لینے پر شہری کی بازیابی کی درخواست نمٹادی۔

قومی خبریں سے مزید