کوئٹہ میں چینی کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی، فی کلو چینی کی 180 روپے میں فروخت جاری ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں 4 روز قبل چینی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، چینی کی فی کلو قیمت 168 سے بڑھ کر 180روپے ہوگئی تھی۔
چینی مہنگی خریدنے والے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے کر کمی کےلیے اقدامات کرے۔