پشاور(وقائع نگار) انجمن تاجران ورسک روڈکے زیراہتمام تھانہ مچنی گیٹ فاٹاسیکرٹریٹ کی بجائے پیربالامنتقل کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجسکی قیادت انجمن تاجران ورسک روڈکے صدر ملک فردوس خان،سرپرست اعلی شوکت خان،سابق ناظم اصغرخان،قسمت خان،عدنان اوردیگرکررہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔مظاہرین کاکہناتھاکہ انکاعلاقہ انتہائی حساس ہے جہاں تعلیمی ادارے اورکئی بینکوں کے برانچزواقع ہیں اس کے علاوہ وی آئی پی لوگ بھی یہاں آبادہیں علاقے کی حیثیت کودیکھتے ہوئے یہاں پولیس تھانے کی موجودگی ناگزیر ہے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کودرخواست دی گئی کہ تھانہ مچنی گیٹ کو فاٹاسیکرٹریٹ منتقل کیاجائے تاہم کوئی شنوائی نہ ہوسکی اب حکومت نے اس تھانے کو پیربالا منتقل کردیاہے جسکے باعث علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ تھانہ مچنی گیٹ پیربالامنتقلی کافیصلہ واپس کرکے اسے فاٹاسیکرٹریٹ میں قائم کیاجائے۔