کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا، ماوا کی روک تھام نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پرچیف سیکرٹری سندھ، آئی جی پولیس سندھ اور دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 ستمبرتک جواب طلب کر لیا ہے۔ دائر درخواست میں چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، ایڈیشنل کراچی ، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی گلشن اقبال ، ایس پی جمشید کوارٹر، ایس پی سہراب گوٹھ سمیت مختلف ایس ایچ اوز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ضلع ایسٹ کے تمام ایس ایچ اوز کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے عدالت سے استدعا ہے اس سلسلے میں تحقیقات کروائی جائے کہ ضلع ایسٹ میں کتنی فیکٹریوں میں گٹکا، ماوا تیار ہو رہا یے۔