• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز: علی انصاری کی صبور کیلئے ووٹ کی اپیل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی اپنی منگیتر صبور علی کے لیے ووٹ کی اپیل کردی۔

علی انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر صبور علی کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وہ بینر شیئر کیا جس میں اُن اداکاراؤں کی تصویریں شامل ہیں جنہیں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے پر لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور اس فہرست میں صبور علی بھی شامل ہیں۔

علی انصاری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں بینر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ووٹ ناؤ‘ یعنی اُنہوں نے مداحوں سے صبور علی کو ووٹ کرنے کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی جیو ٹی وی کے ڈرامہ فطرت میں اپنی شاندار پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں جیو انٹرٹینمنٹ نے دھوم مچادی ہے، جہاں اس کی پروڈکشن کے بہترین پروجیکٹس کو مختلف کیٹیگریز میں 25 نامزدگیاں ملی ہیں۔

تازہ ترین