• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لعل شہباز قلندر ؒ کے مزار پر زائرین کا ویکسین کارڈ کے بغیر داخلہ ممنوع

سیہون شریف (نامہ نگار) صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا مزار کھولنے کے بعد کروناوائرس سے بچاؤ کےلئے ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کےلئے ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن(ر) فریدالدین مصطفیٰ کی زیر صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی سی فریدالدین مصطفیٰ نے کہا کہ درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر عام زائرین کے لئے کھولی جائے گی، انہونے کہا کے حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوا تو دوبارہ مزار 15روز کے بعد بند کر دیا جا ئے گا۔جائے گی،اجلاس میں ایس ایس پی جامشورو جاوید احمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون علی ذوالفقار میمن، ایڈمنسٹریٹر اوقاف سہون عبدالغنی مھر، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ ظفر سموں، اسسٹنٹ کمشنر سہون عبدالرحیم قریشی، سیہون تعلقہ فوکل پرسن ڈاکٹر منظور بروہی، سیکورٹی انچارج درگاہ سہون، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی سی فرید الدین مصطفی نے کہا کہ مزار پر آنے والے زائرین کو کورونا ویکسین کارڈ کے بغیر داخلے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی, انہوں نے کہا کہ درگاہ پر آنے والے زائرین کو کورونا ویکسینیشن کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے بینرز اور پینافلیکس نصب کیئے جائیں۔ محکمہ اوقاف اور پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ درگاہ پر زائرین مرد اور خواتین کےلئے علیحدہ علیحدہ جگہ کا تعین کرکے سماجی فاصلے پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کےلئے سخت انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں موجودہ حالت میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہم سب کی ضرورت ہے تاکہ معاشرہ کو وباء سے محفوظ بنایا جاسکے۔

تازہ ترین