نیویارک (جنگ نیوز ) پاکستان کے اعصام الحق نے یو ایس اوپن کے ڈبلز ایونٹ میں دوسرا میچ بھی جیت لیا۔ اعصام الحق اور جونی اومارا کی جوڑی نے بیلجئم کی جوڑی کودو ایک سے شکست دے کر رائونڈآف 16 میں جگہ بنالی۔ دریں اثنا ویمنز سنگلز میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، عالمی نمبر 1 آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی کو ورلڈ نمبر 43 امریکا کی شیلبی روجرز نے ہراکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ مینز سنگلز میں عالمی نمبر 1 سربیا کے نوواک جوکووچ جاپان کے نشیکوری کے خلاف پہلا سیٹ ہار گئے، لیکن کم بیک کیا اور لگا تار تین سیٹس جیت کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ ادھر یوکرین کی الینا سویتولینا نے رائونڈ آف 16 میں رومانیہ کی سائمونا ہالیپ کے خلاف فتح حاصل کرکے تہلکہ مچایا۔