• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی سیاسی جماعت بناکر کوئی دہشت گرد لیڈر نہیں بن سکتا، وسیم اختر

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے ڈپٹی کنوینر و سابقہ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد پر مشتمل ٹولہ حیدر آباد میں پولیس کی سیکورٹی میں غنڈہ گردی کررہا ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، مصنوعی سیاسی جماعت بناکر کوئی دہشت گرد سیاسی لیڈر نہیں بن سکتا، ہر بار الیکشن میں ناکام ہونے والے پی ایس پی دہشت گرد اب غنڈہ گردی سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخاب میں کامیابی کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدر آباد میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وارڈ 7,9 اور2کے انتخابی آفس پر کارکنان و حق پرست عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، حق پرست امیدوار برائے کونسلر عرفان علی خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر قوم اور ایم کیو ایم کو دفن کرنے والے خود دفن ہوجائینگے اور انشاء اﷲ 12ستمبر کو کراچی، حیدر آباد سے بھاری اکثریت میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدواران کامیاب ہونگے اور مخالفین کو عبرت ناک شکست ہوگی۔

تازہ ترین