• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے بجلی کی فراہمی میں کمی، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہاہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران کے علاقوںکوبجلی فراہم کرنے والی 132کے وی جیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی جاری ہے اور اس سلسلے میں ایران کی جانب سے اوسطاً یومیہ دن کے اوقات کارمیں (یعنی صبح10بجے سے رات12بجے تک) بجلی کے کوٹہ میں کمی کرکے صرف 10سے 20میگاواٹ بجلی فراہم کردی جاتی ہے جسکی وجہ سے اس دوران تربت، گوادر اور پنجگورکے علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ رات کے وقت 12بجے سے صبح10بجے 80تا90میگا واٹ بجلی فراہمی کے بعد صورتحال معمول پر آجاتی ہے۔

تازہ ترین