• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس تبدیل کئے جانے کا امکان

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ ) پنجاب کے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو تبدیل کئے جا نے کا امکان ہے۔ ذ رائع کے مطابق پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے کامران افضل ‘ سرد ار حمدنوا ز سکھیرا اور با بر حیات تاررڑ کے نام وزیر اعظم کو بھجوائے ہیں ۔ آئی جی پولیس پنجاب کیلئے رائو سردار علی خان ‘ ظفر اقبال اور محسن بٹ کے نام بھجوائے گئے ہیں ۔ حتمی فیصلہ وزیر اعظم خود کریں گے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ ابھی تک وزیر اعظم آفس سے اس بارے میں کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔

تازہ ترین