• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صورتحال، پاکستان اور ایران مشاورت جاری رکھنے پر متفق

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان اور ایران نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ایرانی ہم منصب ڈاکٹرحسین امیر کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ ترین پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ دنوں میں افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کے نمائندوں کی سطح پر ایک آن لائن کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔

تازہ ترین