• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنج شیر پر طالبان کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

ایران نے پنج شیر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنج شیر کے  معاملے کو تمام افغان عمائدین کی موجودگی میں بات چیت سے حل کیا جائے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پنج شیر سے آنے والی خبریں پریشان کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنج شیر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، طالبان کو بین الاقوامی قوانین اور وعدوں کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کا یکساں احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغانوں کی نمائندہ حکومت کے قیام اور افغان عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہر کسی کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ افغانستان کی تاریخ ہے کہ غیر ملکی مداخلت کا نتیجہ ناکامی کے سوا کچھ نہیں نکلا۔

تازہ ترین