کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان میں حکومت سازی کے لیے مشاورت کے بعد تقریب حلف برداری کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کابل میں طالبان ایک عظیم الشان تقریب کر انعقاد کریں گے جس کے لیے 6 ممالک کو دعوت نامہ بھی بھیج دیا گیا ہے۔ جن ممالک کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں پاکستان، قطر، ایران، ترکی، روس اور چین شامل ہیں۔دوسری جانب طالبان نے کہا کہ افغانستان کی نئی حکومت کا جلد اعلان کیا جائے گا جو ایک عبوری حکومت ہو گی۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حتمی فیصلے کیے جا چکے ہیں اور اب ہم تکنیکی مسائل پر بات کر رہے ہیں اور ان مسائل کے حل ہوتے ہی ہم نئی حکومت کا جلد اعلان کردیں گے۔