• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے خلاف آپریشن میں امیدہے تاجر برادری تعاون کرے گی، کمشنر پشاور

پشاور( جنگ نیوز) تاجروں کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن مہم میں تعاون ‘ کورونا ضابطہ اخلاق کی پاسداری اور پولی تھین بیگ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئندہے امید کرتے ہیں کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بھی ماضی کی طرح تاجر برادری تعاون کرے گی او رآپریشن کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے صدر اور سمال انڈسٹریز آف کامرس کے بانی رہنماء احتشام حلیم اور عاطف حلیم کیساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر سیاسی اور سماجی رہنما یونس ظہیر مہمند بھی ان کے ہمراہ تھے ۔احتشام حلیم نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو بتایا کہ ان کی ہدایات کے عین مطابق 80فیصد سے زیادہ دوکانداروں اور ان کے اسٹاف کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے بازاروں میں بغیر ماسک کے خریداروں کا داخلہ بند ہے اور دیگر کورونا ضابطہ اخلاق کی بھی پاسداری کی جاری ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ تمام بازاروں سے پولی تھین بیگز کا ازخود مکمل خاتمہ کردیا گیاہے ۔انہوں نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کیلئے بھی اپنی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے وفد کو یقین دلایا کہ کسی بھی تاجر کو بیجا تنگ نہیں کیا جائے گا لاک ڈاون پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کورونا ضابطہ اخلاق کی پابندی نہ کرنے والوں اور پولی تھین بیگ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی۔
تازہ ترین