سیالکوٹ ‘ڈسکہ(نمائندہ جنگ‘نامہ نگار) حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق صرف ایسے کاشتکاروں سے گندم خریدی جائے گی جن کے نام لسٹوں میں شامل ہیں اور کسی بھی صورت میں مڈل مین، آڑھتی اور تھرڈ پارٹی سے گندم کی خریداری نہیں کی جائے گی۔ یہ بات کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد آصف نے ضلع سیالکوٹ میں گندم خریداری مراکز ڈسکہ اور سیالکوٹ کے دورے کے دوران کی۔ ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل ، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ میثم عباس ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ اور ڈی ایف اوسیالکوٹ بھی اس موقع موجود تھے ۔ ڈی سی او سیالکوٹ نے کمشنر کو بتایا کہ ضلع سیالکوٹ کے گندم کی خریداری کیلئے 9مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ساڑھے نو لاکھ پی پی بیگز کا اجراءہوچکا ہے جب کہ4175کاشتکاروں سے 47ہزار877میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ تمام مراکز پر کاشتکاروں کے ناموں کی لسٹیں آویزاں کردی گئی ہیں ۔