پراگ(اےایف پی) چیک ری پبلک کے وزیراعظم آندریج بابیز نے کہاہےکہ یورپ میں افغان مہاجرین کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
ترک صدر کیساتھ 2016 جیسامعاہدہ یا پھر بہتر متبادل حل افغانوں کو افغانستان میں ہی رکھنا ہوگا۔
غیرملکی خبررساںادارےکےمطابق بابیز نے آسٹریا اور سلوواک کےہم منصبوں سے ملاقات کے بعد کہا کہ یورپ میں افغان مہاجرین کیلئےواقعی کوئی جگہ نہیں۔
ایک آپشن یہ ہے کہ ترک صدر اردوان کے ساتھ ماضی کی طرح بات چیت کی جائے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ یہ ایک اچھا متبادل ہوگا۔