• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان کی بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے 90 لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عائزہ خان کے ساتھ اُن کے شوہر، اداکار دانش تیمور بھی موجود ہیں۔

اس کے ساتھ ہی تصویر میں بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ اور اُن کے شوہر بھی موجود ہیں۔

پاکستان اور بھارتی شوبز انڈسٹری کی یہ مقبول ترین جوڑیاں ایک ساتھ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دل والا ایموجی بنایا تاہم اُنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اُن کی اور دانش تیمور کی نیہا ککڑ کے ساتھ ملاقات کب اور کہاں ہوئی۔

اداکارہ نے یہ تصویر صرف ایک گھنٹہ قبل ہی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جسے اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین