• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: طوفان آئیڈا کے نتیجے میں تالاب میں پھنسی ڈولفن کو ریسکیو کرلیا گیا

امریکی ریاست لوزیانا میں گزشتہ دنوں آنے والے طوفان آئیڈا کے گزر جانے کے بعد ایک تالاب میں پھنسی ہوئی ڈولفن کو ریسکیو کرکے واپس سمندر میں پہنچا دیا گیا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ یہ ڈولفن سمندری طوفان کے پانی کے ساتھ اس علاقے کے ایک تالاب میں پھنس گئی تھی، جسے اب ریسکیو کرکے اسکے قدرتی ماحول میں اسے واپس پہنچادیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے سی ورلڈ ریسکیو کی جاری کردہ ایک نیوز ریلیز کے مطابق اس ڈولفن کی موجودگی کی اطلاع گزشتہ ہفتے مقامی شہریوں نے دی جس کے بعد سی ورلڈ کے ایک کریو نے نیشنل اوشیونک اینڈ ایٹموسفیئرک ایڈمنسٹریشن، آؤڈوبون ایکیوریم کوسٹل وائلڈ لائف نیٹ ورک، دی انسٹیٹوٹ فار میرین میمل اسٹڈیز، دی ڈولفن آئی لینڈ سی لیب اور نیشنل میرین میمل فائونڈیشن کے ساتھ ملکر اس ڈولفن کو چھوٹے سے تالاب سے نکال کر واپس اسکے ماحول میں پہنچادیا ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ ڈولفن بالکل محفوظ تھی اور اسے کوئی گزند نہیں پہنچی۔

تازہ ترین