• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں 2 شفٹوں میں کام کرنے کے احکامات جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ سندھ منیر احمد شیخ نے کرونا وائرس کے تدارک کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کی سہولت کیلئے کراچی کی جملہ ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں صبح و شام2 شفٹوں میں کام کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، ترجمان ڈرائیونگ لائسنس برانچ سندھ کا کہنا ہے کہ پہلی شفٹ صبح9 بجے تا دن2بجے تک ہوگی،دوسری شفٹ دن3 بجے تا رات8 بجے تک ہوگی۔

تازہ ترین