• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد شہناز گل کی مقبولیت میں اضافہ

ممبئی (این این آئی)بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ اور اداکار سدھارتھ شکلا کی گرل فرینڈ شہناز گِل کی مقبولیت میں اچانک اضافہ ہونے لگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود شہناز گِل کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔شہناز گِل کو انسٹاگرام پر 9 اعشاریہ 5 ملین صارفین یعنی 90 لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے۔انسٹاگرام پر شہناز گِل کے فالوورز اْس وقت بڑھے جب سدھارتھ شکلا اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دْنیا سے رخصت ہوئے۔سدھارتھ شکلا کی موت سے قبل شہناز گِل کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 9 ملین یعنی 90 لاکھ سے کم تھی تاہم اداکار کی موت کے بعد شہناز گِل کے بیان کے بارے میں جاننے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں دْنیا بھر سے صارفین نے اْنہیں انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کیا۔سدھارتھ شکلا کی موت کو تقریباََ ایک ہفتہ ہی ہوا ہے اور اس دوران انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد شہناز گِل کو فالو کرتی نظر آرہی ہے۔

تازہ ترین