لاہور (نمائندہ جنگ)سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ( جمعرات) کے روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی صدار ت میں ہوگا۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا۔ تقرری کی صورت میں جسٹس عائشہ اے ملک پاکستان کی عدالتی تاریخ کی پہلی خاتون جج ہوں گی جو اعلی عدلیہ تک پہنچیں گی ۔