کوئٹہ(نمائندہ جنگ)سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے بڑے بھائی اعجاز محمد چوہدری انتقال کرگئے جنہیں گزشتہ روز نوگزا بابا قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں جوڈیشل افسران، وکلاء سیاسی، قبائلی و سماجی رہنمائوں ، سرکاری افسران و دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ رسم سوم آج بعد نماز عصر تا مغرب سپریم کورٹ لاجز زرغون روڈ میں ادا کی جائے گی جبکہ فاتحہ خوانی سپریم کورٹ لاجز میں ہوگی۔درایں اثناء ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، ارکان قومی اسمبلی میر حاجی محمد ہاشم نوتیزئی، آغا حسن بلوچ، سابق ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان رئوف عطاء ، فیاض حسن سجاد ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین محمد عثمان نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔