• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات، ژوب اور لورالائی کے تین حلقوں میں تیاریاں


کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ژوب اور لورالائی کے تین وارڈز میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ ان وارڈز میں 12 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان علاقوں کے ووٹرز کو پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب سمیت مختلف مسائل کا سامنا ہے۔

ژوب کنٹونمنٹ بورڈ کے دو وارڈز کے انتخابات میں تین جماعتوں بلوچستان عوامی پارٹی، پیپلز پارٹِی اور جے یو آئی کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایک آزاد امیدوار بھی میدان میں ہے۔ وارڈ نمبر ایک میں چار اور وارڈ نمبر دو میں تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

اس حلقے کی آبادی 6200 نفوس پر مشتمل ہے۔ اور ژوب کینٹ بورڈ کے دونوں وارڈز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 808 ہے۔

ووٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں پینے کے صاف پانی کا حصول مشکل ہوگیا ہے، جبکہ انہیں نکاسی آب کے ناقص نظام کے علاوہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔

تازہ ترین