• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا کے آج کے کامیاب احتجاج کو ناکام نہیں ہونے دیں گے، صدر سپریم کورٹ بار


صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لطیف آفریدی کا کہنا ہے کہ سنیارٹی کا اصول نظر انداز کرنے پر وکلا کے آج کے کامیاب احتجاج کو ناکام نہیں ہونے دیں گے۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ شہید وکلا کے خون کا سودا نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکلا کے احتجاج کو ناکام نہیں ہونے دیں گے۔

ملک بھر کے بار کونسلز کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے باہر ججز تعیناتی میں سنیارٹی اصول مدنظر نہ رکھنے کے خلاف احتجاج کیا۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ سینئر ججز کی تعینا تی کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کی تقرریاں منظور نہیں۔

احتجاجی وکلاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کررہے تھے۔

تازہ ترین