اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم یکم نومبرکو فعال ہوجائیگا، نومبر تک ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر کام مکمل کر لیا جائیگا اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم آزاد کشمیر میں بھی کام شروع کر دیگا اور اس سے جعلی، غیرقانونی اور بغیر ٹیکس ادا شدہ سگریٹوں پر قابو پانے میں بھرپور مدد ملے گی۔ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک نے ماہ اگست میں ایک کروڑ74ہزار روپے مالیت کے غیر قانونی اور ٹیکس چوری شدہ ایک کروڑ47لاکھ98ہزار سگریٹ سٹک کو قبضے میں لیا ، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست کے دوران ایک کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کے غیر قانونی اور ٹیکس چوری شدہ 5کروڑ سگریٹ سٹیک کو قبضے میں لیا ، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹرمحمد اشفاق احمد نے آئی آر ای این عملے کی کارکردگی کو سراہا ہے۔