نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالت نہیں چاہتی آزادی صحافت کاگلا گھونٹا جائے ، تاہم صحافیوں کے خلاف درج مقدمات کو کالعدم قرار دینے کیلئے براہ راست عدالت عظمیٰ میں آنے کا کوئی الگ راستہ نہیں بنایاجاسکتا ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے ان خیالات کا اظہار فائونڈیشن فار انڈیپنڈنٹ جرنل ازم کی طرف سے دائر ایک عرضداشت کی سماعت کے دوران کیا ۔ فائونڈیشن نے اپنے ڈیجیٹل نیوز پورٹل دی وائر اور اسکے تین صحافیوں کے خلاف اترپردیش میں درج تین مقدمات کی منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں عرضداشت دائر کی ۔