ملتان (سٹاف رپورٹر) سنوکر کلب میں فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔گلگشت پولیس کو محمد سلمان نے بتایا کہ ایم ڈی اے چوک پر سنوکر کلب میں ملزمان امیرحمزہ،سبطین،عبدالسلام طیب قریشی کو اپنے ساتھ زبردستی پکڑکر لیجانے لگے تو ہم نے چھڑوایا ملزمان نے پسٹل سے طیب قریشی پر فائرنگ اور موقع سے فرار ہو گئے جسے طبی امدادکے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا۔