• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروسہ صدیقی کا اسکرین پر واپسی کا اعلان

پاکستانی اداکارہ عروسہ صدیقی کی نئی تصویر دیکھ کر مداحوں نے اُنہیں پہچاننے سے انکار کر دیا ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ عروسہ صدیقی کی جانب سے اپنی ایک نئی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

عروسہ صدیقی کی نئی تصویر دیکھ کر اُنہیں کوئی بھی پہچاننے میں غلطی کر سکتا ہے اور اس کی وجہ اُن کا وزن کم کر کے نیا فیشن شوٹ کروانا ہے۔


عروسہ صدیقی ماضی میں متعدد ڈراموں میں مزاحیہ کردار ادا کر چکی ہیں، عروسہ صدیقی کی جانب سے اپنی اس نئی تصویر کے ذریعے ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

عروسہ صدیقی نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے 'hello again' لکھا۔


عروسہ صدیقی کے اس نئے انداز اور بدلاؤ  سے اُن کے مداح بے حد خوش نظر آ رہے ہیں جبکہ متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے عروسہ صدیقی کا موازنہ اُن کی پرانی تصویروں سے کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ عروسہ صدیقی تبدیلی کی اصل مثال ہیں۔

تازہ ترین