• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں کمی کارحجان،ڈالر کی قیمت مزید30پیسے بڑھ گئی ، یورو 80پیسے اور پاؤنڈ2روپے تک مہنگا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 30پیسے مزید بڑھ گئی جس کے بعدڈالر کی قیمت خرید 167.60 روپے سے بڑھ کر 167.90 روپے اور قیمت فروخت 167.70 روپے سے بڑھ کر 168.00 روپے ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 30پیسے کے اضافے سے 168.00 روپے سے بڑھ کر 168.30 روپے اور قیمت فروخت 168.40 روپے سے بڑھ کر 168.70 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق 80پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 197.40 روپے سے بڑھ کر 198.20 روپے اور قیمت فروخت 199.00 روپے سے بڑھ کر 199.80 روپے ہو گئی ۔

تازہ ترین