• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدف کنول کا متنازع بیان پر علیزے شاہ سے معافی مانگنے کا انکشاف

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ صدف کنول کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ایک بیان پر اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ سے معافی مانگی تھی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں صدف کنول نے انکشاف کیا کہ انہوں نے علیزے شاہ سے اپنے ایک بیان پر باقاعدہ معافی مانگی تھی۔صدف کنول نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شو میں بطور مہمان شریک تھیں، ان سے ایک ایسا سوال کیا گیا تھا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جنہیں وہ اپنے شوہر کے ساتھ اداکاری کرتے نہیں دیکھ سکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مجبورا کسی ایک اداکارہ کا نام لینا پڑا اور انہوں نے کہہ دیا کہ وہ اپنے شوہر، شہروز سبزواری کو کبھی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔صدف کنول نے کہا کہ ان کا کسی کو تکلیف پہنچانے یا دل توڑنے کا ارادہ نہیں تھا، انہیں مجبورا ایسا کرنا پڑا تھا جس کے لیے انہوں نے بعد میں علیزے شاہ کو باقاعدہ فون کال کر کے معافی بھی مانگی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ اب ان کے اور علیزے شاہ کے درمیان تعلقات بہتر ہیں، ان کے اور علیزے شاہ میں اب کوئی ناراضی یا چپقلش نہیں ہے۔

تازہ ترین