• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں گر کر جاں بحق خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ پر تشدد، وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز برہم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ پر تشدد کے واقعے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے غلام مرتضیٰ کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ غلام مرتضیٰ کا میڈیکل پولیس کی نگرانی میں شور کوٹ کے مقامی اسپتال میں ہو گا۔

میڈیکل رپورٹ کے بعد تشدد کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ غلام مرتضیٰ نے ایس پی سٹی اور ایس ایچ او پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔

غلام مرتضیٰ نے بیان دیا تھا کہ پولیس افسران بیوی کے قتل کا اعتراف کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔

قومی خبریں سے مزید