• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا انکشاف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آسٹریلیا کے جریدے اسپیکٹیٹر آسٹریلیا نے بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا انکشاف کیا ہے۔

آسٹریلوی جریدے کے مطابق کینیڈا کے شہر سرے میں جنوری سے اب تک 35 بھتہ خوری کے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اونٹاریو میں 3 سال میں بھارتی گروہوں کے 1500 سے زائد بلیک میلنگ کے کیسز سامنے آئے۔

آسٹریلوی جریدے کے مطابق بدنامِ زمانہ بھارتی بشنوئی گروہ کینیڈا میں بھتہ خوری اور جرائم میں ملوث ہے۔

کینیڈین پولیس کی رپورٹس میں بھارتی حکومت پر جرائم پیشہ گروہوں کے استعمال کا الزام ہے۔

علاوہ ازیں سکھ گروپوں نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ بشنوئی گروہ بھارتی حکومت کی ایماء پر خالصتان کے حامیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید