لیسکو نے بسنت پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور سیفٹی سے متعلق 27 نکاتی پلان لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔
لیسکو کی رپورٹ کے مطابق بجلی سے متعلق شکایات کے لیے لیسکو ہیڈکوارٹر میں سینٹرل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر قائم ہو گا، حکومت سے کوآرڈینیشن کے لیے کمشنر آفس میں بھی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور والڈ سٹی میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے داتا دربار ڈویژن کنٹرول روم قائم ہو گا، لاہور سب ڈویژن میں شکایات کے لیے 111 نمبر آپریشنل ہوں گے۔
دوسری جانب بسنت کے موقع پر لاہور کی مختلف شاہراہوں کو بھی سجایا گیا ہے۔
لبرٹی چوک، جیل روڈ، کینال روڈ، مال روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ کی سڑکیں دلفریب منظر پیش کر رہی ہیں۔