امریکی جریدے یوریشیا کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد حملے براہِ راست افغان سر زمین سے جڑے ہیں۔
امریکی جریدے میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق طالبان کے دعوے قابلِ اعتماد نہیں، افغانستان میں 20 سے زائد دہشت گرد گروہ سلامتی امور کے دعوے بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہیں۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے مطابق افغانستان کی معیشت بقاء کی بنیاد پر چل رہی ہے، افغانستان میں برانڈنگ اور حقیقت کے درمیان سب سے بڑا خلاء حکمرانی کا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی جریدے یوریشیا ریویو نے سرحد پار دہشت گردی پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے افغان طالبان کو عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔
یوریشیا ریویو اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ افغانستان میں القاعدہ، ٹی ٹی پی سمیت 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔