اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے میجر جنرل راحت نسیم خان ، چیف انسٹرکٹر اور فیکلٹی ممبران پر مشتمل نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 218 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس 2022 کے شرکاء، پاک فوج کے افسران ، 13 دوست ممالک کے افسران اور سول بیوروکریسی کے افسران شامل تھے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے وفد سے ملاقات کے دوران اپنے خطاب میں پاکستان کے عدالتی نظام ، کام اور اعلیٰ و ضلعی عدلیہ سمیت عدالتی نظام کے مختلف حصوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔