• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر راجا عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا یوم شہادت


میجر راجا عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا آج یوم شہادت ہے، میجر راجا عزیز بھٹی نے لاہور پر بھارت کے حملے کو پسپا کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ میجر راجا عزیز بھٹی کی بہادری وطن کے دفاع کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قوم میجر راجا عزیز بھٹی شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔

1965 کی پاک بھارت جنگ میں مادر وطن کے دفاع کی خاطر اگلے مورچوں پر اپنی جان قربان کرنے والے شہید راجا عزیز بھٹی 6 اگست1923 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے تھے۔

میجر راجا عزیز بھٹی 12 ستمبر کو صبح کے ساڑھے نو بجے دشمن کی نقل وحرکت کا دوربین سے مشاہدہ کررہے تھے کہ ٹینک کا ایک فولادی گولہ ان کے سینے کو چیرتا ہوا پار ہوگیا، انہوں نے برکی کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا۔

میجر راجا عزیز بھٹی کی جرات و بہادری پر انہیں نشان حیدر سے نوازا گیا تھا، راجا عزیز بھٹی شہید یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے تیسرے سپوت تھے۔

تازہ ترین