• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں فراڈ کر کے پاکستان آنے والے ملزمان کی 50 ارب کی جائیدادیں منجمد

اسلام آباد(آئی این پی) قومی احتساب بیورو(نیب )نے برطانیہ میں فراڈ کر کے پاکستان آنے والے ملزمان کی 50ارب کی جائیدادیں منجمد کر دیں، نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے نثار افضل اور صغیر افضل کے تمام اہلخانہ اور رشتہ داروں کے اثاثے منجمد کر دئیے ، ان میں اسلام آباد کے پوش علاقوں میں 11بنگلے، ترنول، بھڈانہ اور تمیر میں 650کنال اراضی شامل ہے، ملزمان کی اٹک، فتح جھنگ اور رنگ روڈ کے اطراف 10ہزار کنال اراضی بھی منجمد کی گئی ہے،نیب کے مطابق ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا، احتساب عدالت اسلام آباد نے ملزم نثار افضل اور تفتیشی افسر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 17ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

تازہ ترین