• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: PTI کے MNA کی آمد پر PP امیدوار کا احتجاج


ملک بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، بڑی تعداد میں ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔

آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

کراچی میں حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے فہیم خان کی کورنگی کنٹونمنٹ کے وارڈ نمبر 3 بھٹائی کالونی آمد پر پیپلز پارٹی کے امیدوار ناصر شیخ نے احتجاج کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے فہیم خان کورنگی کنٹونمنٹ کے وارڈ 3 بھٹائی کالونی پہنچ گئے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار ناصر شیخ نے پی ٹی آئی کے ایم این ا ے پر پولنگ میں مداخلت کا الزام لگا دیا اور احتجاج کیا۔

احتجاج کے باعث پولنگ اسٹیشن پر صورتِ حال کچھ دیر کشیدہ رہی، جس کے بعد ایم این اے فہیم خان روانہ ہو گئے اور صورتِ حال معمول پر آگئی۔

تازہ ترین