• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی اور دیگر شہروں میں جبری زیادتی، بالی ووڈ سلیبریٹز کا شدید ردعمل

بالی ووڈ کی اداکاراؤں کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، کالکی کوکلاں اور دیگر سلیبریٹز نے ممبئی، بجنور اور چھتیس گڑھ میں جبری زیادتی کے خوفناک جرائم پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

ان سلیبریٹز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حال ہی میں ایک 32 سالہ خاتون سے ممبئی کے علاقے ساکیناکا کے ایک ٹیمپو میں جبری زیادتی کے واقعے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔

جبری زیادتی اور بدترین تشدد کا شکار ہونے والی خاتون ہفتے کی صبح ایک مقامی اسپتال میں چل بسی۔

اس واقعہ کا ملزم اطلاعات کے مطابق گرفتار کرلیا گیا ہے، چھتیس گڑھ اور بجنور میں دو اسی طرح کے واقعات پیش آئے ہیں جس کے باعث پورے ملک میں شدید دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

ان دل دہلانے دینے والے واقعات پر بالی ووڈ اداکارہ کالکی کوکلاں نے ایک معروف صحافی کے انسٹا گرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی طریقہ ہے کہ ان ملزموں کو ایسے جرائم پر ہیڈلائن بنایا جائے، کہ ان کی کیا عمر ہے، یہ کیا کرتے ہیں اور کیا ان کا ماضی میں جرائم کا ریکارڈ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ ہمارے درمیان رہ رہے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں واضح طور پر سب کے سامنے لایا جائے۔

مینی ماتھور نے لکھا کہ ان کے نام بتائے جائیں اور انہیں دوسرے مردوں کے لیے جوابدہ بنایا جائے، جیسا کہ خواتین کو ہر قدم پر بنایا جاتا ہے۔ 

صوفی چوہدری، ملیکا اروڑا، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، تاپسی پنو اور ارجن کپور نے بھی شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔

تازہ ترین