• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ کیریبین لیگ چھوڑ کر ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کیریبین لیگ چھوڑ کر ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر عماد وسیم کے مقابلے میں جلد ٹیم کو رپورٹ کرنے کی ہدایت پر پی سی بی کے دہرے معیار پر ناخوش ہیں۔

محمد حفیظ براستہ لندن لاہور پہنچے ہیں، اُن کو کریبین پریمیئر لیگ سے جلد واپس بلا لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ آل راؤنڈر عماد وسیم کے مقابلے میں ٹیم کو جلد رپورٹ کرنے کی ہدایت پر پی سی بی سے ناخوش ہیں۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق کپتان پی سی بی کے دہرے معیار پر بھی ناراض ہیں اور ذرائع یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ محمد حفیظ جلد اس حوالے سے اگلے لائحہ عمل کے اعلان کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

تازہ ترین