• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے حکم پر برطرف کئے گئے ملازمین کے کیس کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے حکم پر برطرف ہزاروں ملازمین کے معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذ رائع کے مطا بقوفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر 1996ءکے برطرف ملازمین سے بات کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان شامل ہیں ۔ یہ کمیٹی ان متا ثر ہ ملازمین سے رابطہ کرے گی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ان ملازمین کی بحالی کو کالعدم قرار دیدیا تھا۔

تازہ ترین