• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نےگرفتار 315 پاکستانی تفتان بارڈر پر لیویز کے حوالے کردیئے

تفتان ( آئی این پی ) ایرانی حکام نے 315پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے تفتان بارڈر پر لیویز حکام کے حوالے کردیا جنہیں ایران کے مختلف شہروں سے گرفتارکیا گیا ہے گرفتار افرد کا محکمہ صحت تفتان کی ٹیم نے کرونا ٹیسٹ بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے 315پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے پاک ایران تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا گرفتار افراد میں سے 261کا تعلق پنجاب، 28کا خیبر پختونخوا، 12افراد کا تعلق سندھ، 10افراد کا آزاد کشمیر اور4افراد کا تعلق بلوچستان سے ہیں۔ راہداری گیٹ انچارج نائب رسالدار الہی بخش نوتیزئی کے مطابق 30افراد کو مستند پاکستانی شناختی دستاویزات نہ ہونے کے باعث ایران واپس کردیا گیا۔

تازہ ترین