• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی ریجن نے 31اگست تک موصول ہونیوالی 1267شکایات کونمٹادیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی ریجن نے رواں سال 31 اگست تک موصول ہونے والی 1267شکایات کونمٹا دیا،یکم جنوری سے 31اگست تک محکمہ کو1291 شکایات موصول ہوئیں ،جب کہ گزشتہ برس کی 80درخواستیں بھی زیرالتواتھیں ،اس طرح رواں برس 31اگست تک محکمے کے پاس مجموعی طورپر1371 شکایات میں سے 1267شکایات کونمٹادیاگیا،جب کہ اس وقت 111شکایات زیرالتواہیں ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی نعیم اللہ بھٹی کے مطابق ان شکایات میں سے 349درخواستوں پرریگولر انکوائری کاحکم دے دیاگیاہے ،جب کہ 785شکایات محکمانہ کارروائی کے لئے ان کے محکموں کوبھجوادی گئی ہیں ،جب کہ 23فائل کردی گئیں،ڈائریکٹراینٹی کرپشن نے بتایاکہ 31اگست تک ان کے پاس1057انکوائریاں تھیں جن میں سے511انکوائریاں نمٹادی گئیں ،51انکوائریوں کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ،201انکوائریوں کی رپورٹس کی روشنی میں انہیں ان کے متعلقہ محکموں کوڈیپارٹمنٹل انکوائریزکے لئے بھیج دیاگیا،جب کہ الزامات ثابت نہ ہونے یافریقین میں راضی نامہ ہوجانے پر228انکوائریاں ڈراپ کردی گئیں، جب کہ فی الوقت 546انکوائریاں جاری ہیں ۔اسی طرح یکم جنوری سے 31 اگست تک 241 زیرتفتیش مقدمات میں 78کی تفتیش مکمل ہوگئی،40مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کرادئیے گئے ،15مقدمات خارج جب کہ 23مقدمات متعلقہ محکموں کوبھجوادئیے گئے ۔محکمہ نے راولپنڈی ریجن میں یکم جنوری سے 31اگست تک15 رشوت خوروں کورنگے ہاتھوں گرفتارکیا۔
تازہ ترین